وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایران تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا،

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایران تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا،

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنرگیون نیوسم نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

(کیلیفورنیا )اپنے بیان میں گیون نیوسم کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس کے منفی اثرات براہ راست امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

گورنر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جنگی حکمت عملی کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو مزید معاشی بوجھ سے بچایا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لیے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے سوائے مہنگائی، انسانی جانوں کے نقصان اور خاندانوں کی جدائی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات کے بعد امریکا میں ایران پالیسی پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید اختلافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 03:32 AM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026