وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سانحہ پمز: بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ

W
Web Desk
26 اگست، 2026
سانحہ پمز: بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ

پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق تاروں میں اسپارک سے آگ لگی، آکسیجن پوائنٹس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، جبکہ دھواں بچوں کے سانس میں داخل ہوا۔ ابتدائی رپورٹ میں بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہونے کا بتایا گیا ہے

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ ہسپتال انتظامیہ نے تیار کرلی ہے، جس میں نومولود بچوں کی اموات کی ابتدائی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق نرسری میں تاروں میں اسپارک کے باعث آگ لگی، جس نے چند ہی سیکنڈز میں شدت اختیار کرلی۔ ہر انکیوبیٹر کے قریب موجود آکسیجن پوائنٹس کے باعث آگ نے انتہائی تیزی سے شدت اختیار کی اور نرسری میں دھواں بھر گیا۔

رپورٹ کے مطابق آگ سے پیدا ہونے والا دھواں پائپ کے ذریعے بچوں کے سانس میں داخل ہوا، جبکہ آکسیجن کی فراہمی متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث نومولود بچوں کی اموات ہوئیں۔

واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود دو ڈاکٹروں اور دو نرسوں نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی۔ سیکیورٹی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور بچوں کو نرسری سے نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق صبح 6 بج کر 39 منٹ پر ایک زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چھتیں گر گئیں۔ ڈیوٹی اسٹاف نے نرسری سے ایک نومولود، جبکہ ملحقہ کمرے سے چار نومولود بچوں اور تین ماؤں کو ریسکیو کیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسی منزل پر واقع گائنی وارڈ سے مزید 73 زیرِ علاج مریضوں کو بھی چند ہی منٹوں میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے دستیاب 35 فائر ایکسٹنگوشرز استعمال کیے گئے، جبکہ ہسپتال کے تمام ایمرجنسی راستے کھلے اور فعال تھے۔

انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کی مختلف فورمز پر شفاف تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پمز انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور ہر نومولود امید اور مستقبل کی علامت ہے۔

انتظامیہ نے ریسکیو کارروائی میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں، نرسوں، دیگر ہسپتال عملے اور ایمرجنسی ریسپانڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 07:15 PM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر، پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی شرکت
تازہ ترین

راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر، پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کی شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر راک وِل میں ساؤتھ ایشین میڈیکل فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا (APPNA) نے شرکت کی۔ میڈیکل فیئر کا مقصد کم آمدنی والے افراد اور ضرورت مند خاندانوں کو طبی سہولیات، صحت سے متعلق آگاہی اور علاج معالجے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا

محمد نعیم اختر10 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری، املاک اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم
صفحہ اول

خیبرپختونخوا میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری، املاک اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

آئی جی خیبرپختونخوا نے ممکنہ احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے ڈی پی اوز کو آپریشنل ہدایات جاری کر دیں۔ اینٹی رائٹ اسکواڈ کی تعیناتی، تھانوں، بینکوں اور پیٹرول پمپس کی سکیورٹی اور مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت۔ دوسری جانب صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کا امکان

Web Desk10 اکتوبر، 2026
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان
پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام کریں گے اور دورے کے دوران طبی معائنہ بھی کروانے کا امکان ہے

Web Desk10 اکتوبر، 2026