وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 19 اپریل کو مردان میں بڑے جلسے کا اعلان

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 19 اپریل کو مردان میں بڑے جلسے کا اعلان
international seerat conference

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے 19 اپریل کو مردان میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

(پشاور )اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر 10 دن کے اندر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جو 19 اپریل سہ پہر 3 بجے مردان ریلوے گراؤنڈ میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری کو ناحق قید کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے ظلم و زیادتی جاری ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود یہ ثابت کیا جائے گا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کا جلسہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود عوامی حمایت رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ مخالفین، خصوصاً سوشل میڈیا پر سرگرم عناصر، جلسے کو ناکام بنانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کریں اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کریں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 01:35 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور
تازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے اور تین روزہ تعطیلات کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

Web Desk15 ستمبر، 2026
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام مقدمات کی سماعت کا اعلان
تازہ ترین

عمران خان ہسپتال منتقلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام مقدمات کی سماعت کا اعلان

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے متعلقہ ریکارڈ طلب، توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواستوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا

Web Desk15 ستمبر، 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026