وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امریکی رکنِ کانگریس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

W
Web Desk
17 مئی، 2026
امریکی رکنِ کانگریس کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین
international seerat conference

امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شیباز شریف اور فیلڈ مارشل عا صم منیر کے نام ایک اہم تعریفی خط ارسال کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

(واشنگٹن ڈی سی ) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ امریکی سیاسی حلقوں نے بھی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں کو اہم قرار دیا ہے۔

خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے مخلصانہ تشکر اور دیرپا قدردانی کا اظہار کیا گیا۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین جیک برگمین نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت اور ذمہ دار سفارت کاری کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی اور مثبت کردار قابلِ ستائش ہے اور اس سلسلے میں وہ دلی طور پر مشکور ہیں۔

جیک برگمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرپا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس بھی پاکستان کے منفرد اور مثبت سفارتی کردار کا عوامی سطح پر اعتراف کر چکے ہیں۔

خط میں امریکی رکنِ کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے مثبت اور متوازن تشخص کو اجاگر کیا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 04:31 AM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026