وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

W
Web Desk
2 اگست، 2026
 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
international seerat conference

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکاء طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، غلط معلومات کے تدارک اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سمیت مختلف اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مدلل، جامع اور تفصیلی جوابات دیے اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

سمر انٹرن شپ میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ سیشن میں مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اور غیر مصدقہ خبروں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء کے مطابق اس جامع گفتگو سے قومی سلامتی سے متعلق کئی غلط فہمیاں اور ابہام دور ہوئے۔

شرکاء نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈے اور پاکستان کے مؤقف پر دی گئی تفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے متعلق پیش کیے گئے مؤقف نے بھی مختلف سوالات کے جواب دیے۔

سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکاء نے اس موقع پر درست معلومات کے فروغ، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں، جہاں انہیں قومی اداروں، دفاعی امور اور مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اگست، 2026 کو 06:18 AM

آخری تدوین: 2 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026