وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، لبنان میں حمایت یافتہ گروہوں کو نہ روکا تو دوبارہ سخت حملے ہوں گے

W
Web Desk
21 جون، 2026
ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، لبنان میں حمایت یافتہ گروہوں کو نہ روکا تو دوبارہ سخت حملے ہوں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لبنان میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی سرگرمیاں نہ روکیں تو امریکہ دوبارہ ایران پر سخت حملے کر سکتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا

سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے لبنان میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کو مسائل پیدا کرنے سے نہ روکا تو امریکہ دوبارہ سخت کارروائی کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران فوری طور پر لبنان میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کو اشتعال انگیز سرگرمیوں سے باز رکھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکہ ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کرے گا، جو گزشتہ ہفتے کیے گئے حملوں سے بھی زیادہ سخت ہو سکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) کے تحت مذاکرات جاری ہیں، جس میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی اور جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دوسری جانب 19 جون کو اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کارروائیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں کے خاتمے تک فوجی دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب تک حزب اللہ فعال ہے اسرائیلی افواج لبنان سے مکمل انخلا نہیں کریں گی، جبکہ حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی موجودگی تک ہتھیار ڈالنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں کو مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایرانی فوج نے ایک بار پھرآبنائے ہرمزبند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جون، 2026 کو 03:42 PM

آخری تدوین: 21 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے، سرحدی سیکیورٹی بہتر کرنے اور داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Web Desk5 اگست، 2026
ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان، ابوبکر محمود کپتان مقرر
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان، ابوبکر محمود کپتان مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ ابوبکر محمود ٹیم کی قیادت کریں گے

Web Desk5 اگست، 2026
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحفاظت باب المندب سے گزر گئے
تازہ ترین

حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحفاظت باب المندب سے گزر گئے

حوثیوں کی بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کے باوجود سعودی عرب سے خام تیل لے جانے والے دو پاکستانی پرچم بردار تیل بردار جہاز باب المندب اور بحیرہ احمر سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچنے کے سفر پر روانہ ہوگئے، جسے اہم بحری پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk5 اگست، 2026