وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز حملے کے بعد ڈوب گیا، تمام 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا

W
Web Desk
5 اگست، 2026
بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز حملے کے بعد ڈوب گیا، تمام 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا
international seerat conference

یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز مبینہ پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا۔ جہاز پر سوار تمام 14 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ بھارت نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کا مطالبہ کیا

یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں ایک بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز مبینہ پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا، تاہم جہاز پر سوار تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ یمن کے ساحل کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں بھارتی کارگو جہاز سمندر برد ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے تمام 14 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

مقامی حکام کے مطابق جہاز میں 14 افراد سوار تھے، جن میں 13 بھارتی شہری اور ایک یمنی شہری شامل تھا۔ تمام افراد کو بندرگاہ الحدیدہ کے جنوب میں حملے کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔

بھارت کے وزیرِ جہاز رانی سربانندا سونووال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ جہاز کو یمنی سمندری حدود کے قریب ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا اور وہ ڈوب گیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس حملے کو بلااشتعال قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ پر زور دیا۔

دوسری جانب یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر عائد کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حوثی گروپ نے سعودی عرب کے خلاف بحیرۂ احمر میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد متعدد آئل ٹینکروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی جا چکی ہے، جس سے خطے میں عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 03:03 AM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری
تازہ ترین

27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی کے مجوزہ 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر کہا ہے کہ ریاست اپنی رِٹ قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اختیار رکھتی ہے۔ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور این ایف سی کے تحت 700 ارب روپے ملنے کا دعویٰ کیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار
تازہ ترین

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کے الزام میں خالد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی

Web Desk19 ستمبر، 2026