وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز کل مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس معاہدے پر دستخط کا آخری موقع

W
Web Desk
5 اگست، 2026
ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز کل مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس معاہدے پر دستخط کا آخری موقع
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی اور ایران کے پاس معاہدے پر دستخط کا آخری موقع ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ہرمز کھلنے کے بعد ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع ہوں گے، جبکہ مارکو روبیو نے بھی مذاکرات میں اہم پیش رفت کی تصدیق کی ہے

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی اور ایران کے پاس مجوزہ معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات جلد منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے اور یہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ کا مکمل طور پر کھل جانا موجودہ سفارتی کوششوں کے پہلے مرحلے کی کامیابی ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد اگلے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر امریکی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کسی قسم کی فیس عائد نہیں کی جائے گی، تاہم اگر کوئی دوسرا فریق ایسا کرنے کی کوشش کرے گا تو امریکا اس کا مناسب جواب دے گا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا تھا کہ ایران اور عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے حوالے سے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا تھا کہ مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تمام متعلقہ فریق قابل قبول حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن مذاکرات کا حتمی مرحلہ ابھی باقی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی تھی کہ جلد معاہدہ طے پا سکتا ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی اور بحری آمدورفت معمول پر آنے میں مدد ملے گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 03:41 AM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026