وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فیصلہ نہیں ہوا، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا: ٹرمپ

W
Web Desk
15 مئی، 2026
تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فیصلہ نہیں ہوا، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری تاحال نہیں دی گئی، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ سے شمالی کوریا، جوہری ہتھیاروں اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور انہوں نے تائیوان کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ شمالی کوریا، جوہری ہتھیاروں میں کمی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تاہم ٹیرف کے معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کا سویا بین خریدے گا۔

ایران کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، البتہ اگر ایران کا جوہری پروگرام بیس سال کیلئے معطل ہو جائے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ایران روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا کاروبار کرتا ہے جبکہ ناکہ بندی کے ذریعے ایران کی تجارت کو محدود کیا گیا۔

امریکی صدر کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دیگر ممالک کی درخواست پر کیا گیا، جبکہ انہوں نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 01:26 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ
تازہ ترین

امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ

ایرانی رہنما محسن رضائی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران کی سات شرائط میں سے بعض تسلیم کرلی ہیں، تاہم اہم مطالبات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ آبنائے ہرمز کھولنے اور تیل کی ترسیل سے متعلق مذاکرات جاری ہیں

Web Desk12 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Web Desk12 اکتوبر، 2026
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک
پاکستان

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

Web Desk12 اکتوبر، 2026