وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

W
Web Desk
12 جون، 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے ساتھ زیر غور مفاہمتی یادداشت اور جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران سے متعلق سفارتی پیش رفت اور ممکنہ معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ اسرائیل اس مفاہمتی یادداشت کا براہِ راست فریق نہیں، تاہم وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے اس عزم کو سراہا کہ کسی بھی حتمی معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سخت اور مؤثر اقدامات شامل کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کی افزودہ یورینیم کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، جبکہ یورینیم افزودگی کی بنیادی تنصیبات کو غیر فعال کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت کو محدود کرنے اور خطے میں اس کے اتحادی گروہوں کی حمایت کے خاتمے سے متعلق نکات بھی معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ ایران سے متعلق سفارتی عمل پر بھی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 جون، 2026 کو 04:01 AM

آخری تدوین: 12 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026