وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران سے جنگ بندی صرف 3 سے 5 روز کیلئے، غیر معینہ توسیع نہیں: امریکی میڈیا

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
ایران سے جنگ بندی صرف 3 سے 5 روز کیلئے، غیر معینہ توسیع نہیں: امریکی میڈیا

سی این این رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے جنگ بندی محدود مدت کیلئے کی، 3 سے 5 روز میں ڈیل کا ہدف، ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کیلئے ناکہ بندی جاری۔

(واشنگٹن) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی غیر معینہ مدت کیلئے نہیں بلکہ محدود وقت، یعنی 3 سے 5 روز کیلئے کی گئی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارےسی این این کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت ایران کو تجاویز پیش کرنے کیلئے محدود وقت دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا خیال ہے کہ ڈیڈ لائن کا دباؤ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مؤثر ثابت ہوگا اور تاخیر کی گنجائش کم ہو جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے حق میں نہیں اور ایران کو مزید وقت دینے سے گریز کیا جا رہا ہے تاکہ سفارتی عمل تیز کیا جا سکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں محدود توسیع دراصل معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رکھ کر ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند روز اس معاملے میں انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں، جہاں مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی خطے کی صورتحال کا رخ متعین کرے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 06:22 PM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026
امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران معاہدہ کانگریس میں پیش کرنے کا مطالبہ

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو کانگریس کے سامنے منظوری اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے۔ انہوں نے معاہدے کی مختلف تشریحات پر بھی تشویش ظاہر کی

Web Desk15 جون، 2026
نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان
تازہ ترین

نیتن یاہو کی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اس میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں: ٹرمپ کا سخت بیان

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، تاہم نیتن یاہو کی وجہ سے دستخط میں تاخیر ہوئی۔ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں سے مزید حملے نہ کرنے کی اپیل بھی کی

Web Desk15 جون، 2026