وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان، وائٹ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس

W
Web Desk
20 مئی، 2026
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان، وائٹ ہاؤس میں ہنگامی اجلاس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ جلد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی ٹیم کا ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران جنگ کو تیزی سے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر حملہ مؤخر کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی زیر صدارت ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی سلامتی ٹیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امریکی نائب صدر، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور دیگر فوجی و سکیورٹی حکام شریک ہوئے جہاں ایران سے متعلق مختلف فوجی اور سفارتی آپشنز پر غور کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ممکنہ فوجی کارروائیوں، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور سفارتی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور امریکہ اس جنگ کو جلد ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، فوج اور قیادت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو وہ سب سے پہلےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس لیے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا ضروری ہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو “بڑا دھچکا” دینا ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران کے خلاف آئندہ دو سے تین روز میں، ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ یا اگلے ہفتے کے آغاز میں دوبارہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری خطے میں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 04:48 AM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر ریپبلکن پارٹی کی اہم آواز سمجھے جاتے تھے

Web Desk12 جولائی، 2026
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026