وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران مذاکرات میں سنجیدہ، مگر معاہدے کے لیے تیار نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
25 جولائی، 2026
ایران مذاکرات میں سنجیدہ، مگر معاہدے کے لیے تیار نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
international seerat conference

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے لیکن ابھی معاہدہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم وہ اب بھی کسی حتمی معاہدے پر آمادہ نہیں ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ابھی تک بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام مذاکرات میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ سنجیدہ نظر آ رہے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی سنجیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سب پر واضح ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس ایران کے حوالے سے دو راستے موجود ہیں، یا تو فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں یا پھر کسی سفارتی معاہدے تک پہنچا جائے۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے اور خطے میں ایران کا اثر و رسوخ پہلے کے مقابلے میں کمزور ہوا ہے۔

امریکی صدر نے سعودی عرب پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے ابراہمی معاہدے (Abraham Accords) کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر سعودی عرب اس معاہدے میں شامل نہیں ہوتا تو امریکہ اس کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے کو آگے نہیں بڑھائے گا۔

اس سے قبل جاری کیے گئے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین اور روس ایران سے متعلق تنازع میں براہ راست شریک نہیں ہیں، تاہم اگر وہ ایران کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کرے گا اور چینی کمپنیاں بھی ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے، اور اس وقت روس اور چین دونوں ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 جولائی، 2026 کو 03:41 AM

آخری تدوین: 25 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان
تازہ ترین

حکومت کا نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس اکتوبر میں ہوں گے، جہاں نئے صوبوں کے معاملے پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، وفاقی دارالحکومت کے لیے نئے گورننس ماڈل پر کام جاری ہے

Editorial Board - Opinion10 ستمبر، 2026
امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا
تازہ ترین

امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، جواب کے لیے وقت مانگ لیا

قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے موبائل فونز این سی سی آئی اے کے حوالے کیے گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں

Web Desk10 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان

سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ایس ایچ او رمنا کو ملزمان گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ 2024 کے اسلام آباد احتجاج سے متعلق ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے

Web Desk10 ستمبر، 2026