وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

'یہ کوئی کیک نہیں کہ چھری سے کاٹ دیا جائے'، نئے صوبوں کی بحث پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل

W
Web Desk
5 اگست، 2026
'یہ کوئی کیک نہیں کہ چھری سے کاٹ دیا جائے'، نئے صوبوں کی بحث پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل

مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں کے قیام کی بحث پر کہا ہے کہ یہ کوئی کیک نہیں جسے چھری سے کاٹ دیا جائے۔ انہوں نے نئے صوبوں کے معاملے پر عوامی رائے، آئینی طریقہ کار اور وسیع مشاورت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملکی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا ایک اہم انتظامی اور آئینی معاملہ ہے، جس پر جلد بازی یا یکطرفہ فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس قائم کیے جاتے ہیں، تاہم پاکستان میں اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ملک کی ساخت، عوامی رائے اور تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہونا چاہیے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے، وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا کابینہ کی منظوری سے دیا گیا مؤقف۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے صوبے بنانا کوئی بری بات نہیں، لیکن پہلے یہ دیکھا جائے کہ آیا ملک اس کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے رائے لی جائے اور ہر صوبے کے عوام کے جذبات اور شناخت کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا، "یہ کوئی کیک نہیں ہے کہ آپ چھری لے کر جس طرح چاہیں اسے کاٹ دیں، ایسے فیصلے مشاورت اور آئینی طریقہ کار کے مطابق ہونے چاہییں۔"

ملکی امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مختلف علاقوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور عوام خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ ان کے مطابق طاقت کے استعمال سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال تشویش کا باعث تھی، تاہم اب کشمیر میں بھی اضطراب بڑھ رہا ہے۔ ان کے بقول کشمیر کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے مؤثر پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو تجویز دی کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلائیں تاکہ ملک کو درپیش سیاسی، آئینی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا اجلاس نہ بلایا گیا تو جمعیت علمائے اسلام ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے پر غور کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، تمام مسائل کا حل آئینی بالادستی میں ہے اور عوام پر کسی بھی قسم کی جبری حکومت مسلط نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 02:53 AM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس، کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

بالٹی مور میری لینڈ میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس 2026 کا انعقاد، علماء اور معروف شخصیات کے خطابات، سیرتِ طیبہ ﷺ، اسلامی تعلیمات، اتحادِ امت اور نئی نسل کی دینی تربیت پر خصوصی زور

محمد نعیم اختر21 ستمبر، 2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
تازہ ترین

پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس سے ان کا اعتماد بڑھے گا اور وہ مزید توجہ کے ساتھ اپنی کرکٹ جاری رکھ سکیں گے

Web Desk21 ستمبر، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ خام تیل 2.16 ڈالر کمی کے بعد 101.71 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.15 ڈالر کمی کے بعد 98.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امید کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk21 ستمبر، 2026