وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

W
Web Desk
9 جولائی، 2026
سرحد پار دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا، جبکہ مسلح افواج بدلتے جنگی ماحول کے مطابق اپنی حکمت عملی اور تیاریوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہیں

(اسلام آباد) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی مکمل طاقت سے کچلا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار، اسٹریٹجک وضاحت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے ادارے مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کو پیچیدہ اسٹریٹجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بدلتے ہوئے جنگی ماحول کے مطابق اپنی حکمت عملی، تربیت اور آپریشنل تیاریوں کو ازسرِنو ترتیب دے رہی ہیں تاکہ ہر قسم کے سیکیورٹی چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے ریاست مکمل طور پر آگاہ ہے، تاہم دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس اور سہولت کار ملک کی داخلی سلامتی اور معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست اپنی مکمل طاقت کے ساتھ دہشت گردی کے خطرے کا خاتمہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں میڈیا بیانیوں یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔

خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گریجویٹ افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، بے لوث خدمت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 جولائی، 2026 کو 04:17 AM

آخری تدوین: 9 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، امن و خوشحالی کے لیے دعائیں
پاکستان

صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، امن و خوشحالی کے لیے دعائیں

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے امن، استحکام، خوشحالی اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا

Web Desk26 اگست، 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
پاکستان

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں خرابی کے باعث لگی۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

Web Desk26 اگست، 2026
اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ
تازہ ترین

اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقلیتوں کے مذہبی حقوق اور آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقلیتوں کے لیے مختص بجٹ بڑھا کر 14 ارب روپے کر دیا گیا ہے

Web Desk25 اگست، 2026