وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق

W
Web Desk
26 اگست، 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں خرابی کے باعث لگی۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر واقع نرسری میں صبح تقریباً سات بجے آگ بھڑکی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر پھٹنے کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نرسری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خطرے کو ختم کیا جاسکے۔

پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں مجموعی طور پر 15 نومولود موجود تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوسکی، جبکہ 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد اعلیٰ حکام بھی پمز ہسپتال پہنچ گئے۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ہسپتال کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات، حفاظتی انتظامات اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

واقعے نے ہسپتالوں میں نومولود بچوں کے لیے حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی کے نظام پر بھی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 04:41 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا
پاکستان

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امن و امان خراب کرنے، اشتعال انگیزی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوام پرامن رہنے اور دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینے کی اپیل کی

Web Desk11 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی قابلِ مذمت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی قابلِ مذمت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ، صوبائی خودمختاری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و جمہوری فورم پر آواز اٹھائیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی
پاکستان

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ صدارتی اعلامیے کے مطابق گورنر صوبائی حکومتی امور سنبھال سکیں گے جبکہ وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اور دیگر متعلقہ عہدیدار عہدے چھوڑ دیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026