وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران نے پانچ تجارتی جہازوں پر حملہ کیا، ہرمز ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے: جنرل ڈین کین

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
ایران نے پانچ تجارتی جہازوں پر حملہ کیا، ہرمز ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے: جنرل ڈین کین

امریکا بحرالکاہل اور بحرہند میں بھی ایرانی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا

(واشنگٹن) امریکی جنرل ڈین کین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پانچ تجارتی جہازوں پر حملہ کیا ہے جبکہ امریکا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی پر ہر سطح پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی جنرل کے مطابق ایران کے خلاف جاری کشیدگی کو آج 55 واں دن ہو چکا ہے اور خطے میں بحری نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز "ٹو سکا" کا تمام عملہ محفوظ ہے اور امریکی فورسز صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا نے دو ایسے جہاز بھی قبضے میں لیے ہیں جو ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے تھے، جبکہ بحرالکاہل اور بحرہند میں بھی ایرانی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کرتی ہے اور ایران کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت، ہتھیار، صنعتی اور معاشی نظام سمیت تمام اہم پہلوؤں پر امریکا کو مکمل معلومات حاصل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ادارے ایرانی رہنماؤں کے بارے میں بھی مکمل معلومات رکھتے ہیں، ان کی سرگرمیوں، طرز زندگی اور فیصلوں سے متعلق تمام صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

جنرل ڈین کین کے اس بیان کو ایران امریکا کشیدگی میں مزید شدت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ خطے میں سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 01:34 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026
ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران کے ساتھ ابتدائی امن معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

Web Desk16 جون، 2026
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک
امریکا

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے

Web Desk16 جون، 2026