وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پنکی کیس میں اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

W
Web Desk
19 مئی، 2026
پنکی کیس میں اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو

آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انمول عرف پنکی کیس میں کئی معتبر شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے

(کراچی) کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اب تک ایک ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں اور اس کاروبار میں ملوث عناصر میں فرق ہے، تاہم جو لوگ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں انہیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کو معلومات فراہم کرے۔

پنکی کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ انمول عرف پنکی زیادہ تر لاہور میں رہائش پذیر تھی اور اس کیس میں کئی معتبر نام شامل ہیں، مزید افراد کے نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔

آئی جی سندھ نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنکی کو غیر ضروری طور پر گلیمرائز نہ کیا جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس معاملے پر فلمیں بننا شروع ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں “آپریشن نجات مہران” جاری ہے، جس کے دوران 600 سے زائد ڈاکو یا تو مارے گئے، گرفتار ہوئے یا انہوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

جاوید عالم اوڈھو کے مطابق اب سندھ میں کوئی بھی نو گو ایریا موجود نہیں جبکہ کراچی میں بھی امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 مئی، 2026 کو 02:22 PM

آخری تدوین: 19 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی کشیدگی کم کرنے، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل، مذاکرات او

Web Desk12 جولائی، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے مسماری احکامات واپس لے لیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے پاس ہے جبکہ ہر کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے

Web Desk10 جولائی، 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شہدا کے لواحقین سے کامیاب مذاکرات، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہدا کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

Web Desk10 جولائی، 2026