وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

W
Web Desk
10 جولائی، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے مسماری احکامات واپس لے لیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے پاس ہے جبکہ ہر کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کراچی کے معروف نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے 21 دسمبر 2018 اور 22 جنوری 2019 کے احکامات واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا بنیادی اختیار متعلقہ صوبائی حکومت اور اس کے اداروں کے پاس ہے، نہ کہ عدلیہ کے پاس۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عدالتوں کو صرف اپنے سامنے موجود تنازع تک محدود رہنا چاہیے اور غیر ضروری معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے زیرِ سماعت مقدمے کی حدود سے آگے بڑھ کر وسیع نوعیت کے احکامات جاری کیے تھے، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی رپورٹس کی بنیاد پر قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مسماری کے احکامات جاری نہیں کیے جا سکتے تھے۔

وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ منصفانہ قانونی کارروائی ہر مقدمے میں آئینی تقاضا ہے۔ عدالت کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر کارروائی قانون اور آئین کے مطابق انجام دی جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے مؤثر قانونی نظام اور متعلقہ ادارے پہلے سے موجود ہیں، جبکہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے آئینی و قانونی طور پر غیر قانونی تعمیرات کی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائی کے پابند ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے کے ذریعے سپریم کورٹ کے 21 دسمبر 2018 اور 22 جنوری 2019 کے احکامات اور ان کے تحت ہونے والی کارروائیاں واپس لے لیں۔

دوسری جانب جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور عوامی سہولیات کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پارکس، کھیل کے میدان، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ، ساحلی علاقوں اور دیگر عوامی مقامات کو قبضوں اور غیر قانونی تبدیلیوں سے ہر صورت محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 جولائی، 2026 کو 04:08 PM

آخری تدوین: 10 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا
پاکستان

قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امن و امان خراب کرنے، اشتعال انگیزی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عوام پرامن رہنے اور دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینے کی اپیل کی

Web Desk11 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی قابلِ مذمت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی قابلِ مذمت، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ، صوبائی خودمختاری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و جمہوری فورم پر آواز اٹھائیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی
پاکستان

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ صدارتی اعلامیے کے مطابق گورنر صوبائی حکومتی امور سنبھال سکیں گے جبکہ وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اور دیگر متعلقہ عہدیدار عہدے چھوڑ دیں گے

Web Desk11 اکتوبر، 2026