وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول،

W
Web Desk
13 مئی، 2026
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول،

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو اہم سہارا حاصل ہوگا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت منتقل کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری دیتے ہوئے اس قسط کی ادائیگی کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی، جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کی گئی۔ اس طرح سٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق موصول ہونے والی رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی یہ رقم نہ صرف زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کرے گی بلکہ عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔

واضح رہے کہ موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام حاصل کیا تھا، جس کا مقصد معیشت کو استحکام دینا اور مالیاتی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 05:15 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ، امریکی کروڈ 79.36 ڈالر اور برینٹ 81.89 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Web Desk16 جون، 2026
آئی ایم ایف کا انتباہ: توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کی بحالی میں مزید وقت لگے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا انتباہ: توانائی بحران برقرار، سپلائی چین کی بحالی میں مزید وقت لگے گا

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کے باوجود توانائی بحران اور سپلائی چین کے مسائل برقرار ہیں۔ تیل، خوراک اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات موجود ہیں جبکہ عالمی معیشت کو بدستور سنگین خطرات لاحق ہیں۔

Web Desk16 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026