وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، علیمہ خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

W
Web Desk
27 جون، 2026
عمران خان کو 22 اور بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، علیمہ خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کو 22 جبکہ بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ درخواست میں اس عمل کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے، جس میں اس عمل کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور پمز اسپتال کے ایم ایس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 اپریل کو وکیل سے ہونے والی ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ عمران خان کو روزانہ 22 گھنٹے جبکہ بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ سے عمران خان کی نہ تو اہلِ خانہ اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کا ذکر کسی عدالتی فیصلے یا سزا کا حصہ نہیں ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انہیں تنہائی میں رکھنا ایک غیر انسانی طرزِ عمل ہے اور یہ قانون کے منافی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے وکیل سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی تقریباً 85 فیصد متاثر ہو چکی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق قیدِ تنہائی ایک سخت ترین سزا شمار ہوتی ہے، جبکہ عمران خان کو سنائی گئی سزا میں ایسی کوئی شق شامل نہیں۔

علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی کی صاحبزادی بھی اپنی والدہ کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جون، 2026 کو 12:01 PM

آخری تدوین: 27 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو احتجاج کیلئے وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے PTI کے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کیے

Web Desk26 ستمبر، 2026
 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے، سعودی عرب پر حملوں اور مشترکہ دفاعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع نے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026