وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ:امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

W
Web Desk
11 اگست، 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ:امریکا میں بڑا کریک ڈاؤن، ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حملہ، چوری، منشیات، نشے میں ڈرائیونگ، جنسی جرائم، فراڈ اور بچوں سے بدسلوکی سمیت مختلف جرائم ویزا منسوخی کی اہم وجوہات ہیں۔ امیگریشن نظام کے غلط استعمال اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے نئے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مختلف وجوہات کی بنیاد پر بڑی تعداد میں افراد کے امریکی ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ، چوری، منشیات سے متعلق جرائم، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ، جنسی جرائم، فراڈ اور بچوں سے بدسلوکی ویزے منسوخ کرنے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جن پر امیگریشن نظام کے غلط استعمال یا امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات یا خدشات موجود تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں ویزا جانچ پڑتال اور منسوخی کا عمل جاری رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت امیگریشن نظام کو مزید سخت بنانے اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے جو جرائم میں ملوث ہوں یا قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جائیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 07:32 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق
امریکا

امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق

امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق کرلیا۔ دونوں ممالک نئی ٹریڈ کونسل اور مصنوعی ذہانت پر مذاکرات سمیت نومبر میں وسیع تر تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے

Web Desk27 ستمبر، 2026
مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ
تازہ ترین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ بمباری کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنے کی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

Web Desk27 ستمبر، 2026
آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے: سعودی وزیر خارجہ
تازہ ترین

آبنائے ہرمز اور باب المندب کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی و تحفظ پر زور دیا اور آبی گزرگاہوں کے بلیک میلنگ کے لیے استعمال کو ناقابلِ قبول قرار دیا

Web Desk27 ستمبر، 2026