وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، بہنوں اور وکلا کو رسائی نہ مل سکی

W
Web Desk
3 جون، 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، بہنوں اور وکلا کو رسائی نہ مل سکی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان 40 منٹ طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے روز وکلا، اہلِ خانہ اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل تک رسائی نہ دی گئی جبکہ سیکیورٹی انتظامات سخت رہے

(راولپنڈی) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں جیل قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے روز بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات معمول کے مطابق برقرار رکھے گئے، جس کے باعث دیگر ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیداران بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ادھر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی جیل پہنچنے کی کوشش کرتی رہیں، لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انہیں جیل تک رسائی سے روک دیا گیا۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں مقررہ شیڈول اور جیل قوانین کے تحت کرائی جاتی ہیں، جبکہ ملاقاتوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے جاتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جون، 2026 کو 04:55 AM

آخری تدوین: 3 جون، 2026

متعلقہ مضامین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
تازہ ترین

افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی بدلتے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے

Web Desk1 اگست، 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی
پاکستان

سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، مزید صوبوں کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے: سعید غنی

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں اور مزید صوبوں کے قیام کا مطالبہ پنجاب کی عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نئے صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کر چکی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی اور سینیٹ میں پنجاب میں دو صوبوں کے حق میں قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، 40 ہزار سے زائد آپریشن، بلوچستان کے عوام سے بات ہوگی، دہشت گردوں سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، بلوچستان کی صورتحال، افغان دہشت گردی، کشمیر، افغان مہاجرین، گڈ گورننس اور قومی سلامتی سے متعلق اہم اعداد و شمار اور پالیسی مؤقف پر تفصیلی پریس بریفنگ دی

Web Desk31 جولائی، 2026