وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تعمیری کردار خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔

(اسلام آباد) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں جنگ کو خطرناک اور نازک مرحلے میں پہنچنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران برادر دوست ملک پاکستان کی اس خیرسگالی اور مثبت سفارتی کوشش کو سراہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کوششیں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے اہم ہیں۔ رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ یہ اقدامات اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں کہ مسائل کا حل سفارتی اور سیاسی ذرائع سے نکالا جائے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کو پاکستان کی جانب سے پیش کیا گیا جنگ بندی منصوبہ موصول ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امن منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے جس میں پہلے فوری جنگ بندی اور اس کے بعد جامع مذاکرات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مسلسل رابطے میں رہے۔

منصوبے کے تحت 45 روزہ جنگ بندی کے بعد اسلام آباد میں حتمی مذاکرات متوقع ہیں۔ مجوزہ معاہدے میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کے بدلے پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 06:22 AM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

Web Desk16 جون، 2026
گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026