وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی میڈیا کا دعویٰ: ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، تمام میزائل تباہ کر دیے گئے

W
Web Desk
29 جولائی، 2026
امریکی میڈیا کا دعویٰ: ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، تمام میزائل تباہ کر دیے گئے
international seerat conference

امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے، تاہم امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ تمام میزائل کامیابی سے روک لیے گئے۔ امریکی افواج ہائی الرٹ پر ہیں جبکہ خطے کی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز ہے

واشنگٹن / عمان: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں، تاہم امریکی فوج کا کہنا ہے کہ تمام میزائل بروقت روک لیے گئے اور کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کی طرف متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔

رپورٹ میں امریکی فوج کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جدید فضائی دفاعی نظام نے تمام آنے والے میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، جس کے باعث کوئی بھی میزائل اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔

امریکی حکام کے مطابق واقعے کے بعد خطے میں موجود تمام امریکی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ دفاعی اور نگرانی کے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اس واقعے پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اگر امریکی میڈیا کا دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو اس پیش رفت سے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جولائی، 2026 کو 03:06 AM

آخری تدوین: 29 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
تازہ ترین

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، جس میں 12 سال سے زائد عمر کے 16 کروڑ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔ حکومت فی مریض اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ 18 سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
 انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جوئے روٹ نے 62 اور جورڈن نے 59 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی جانب سے رضا اللہ نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شان مسعود 95 اور بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

Web Desk12 ستمبر، 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف ہے: شزا فاطمہ
تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 50 ارب ڈالر تک لے جانا حکومت کا ہدف ہے: شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین معیشت میں ایک ارب ڈالر شامل کرسکتے ہیں۔ شزا فاطمہ نے ہنرمند انسانی وسائل کی تیاری، آئی ٹی تربیتی پروگرامز اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروباری ماحول کو برآمدات میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا

Web Desk12 ستمبر، 2026