وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی صدر

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی صدر
international seerat conference

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دے گا، جبکہ جنوبی ایران میں لاوان آئل ریفائنری پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(تہران)ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے جنوبی ایران میں واقع لاوان آئل ریفائنری پر حملے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو دوبارہ بڑھا سکتے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا سخت اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو دشمن کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ادھر ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا کہ ایران حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے اور جنگ بندی ٹوٹنے کی صورت میں ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور کسی بھی وقت صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو سکتی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 02:18 PM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026