وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران میں ’امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ کے الزام میں عرفان شکور زادہ کو پھانسی

W
Web Desk
11 مئی، 2026
ایران میں ’امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی‘ کے الزام میں عرفان شکور زادہ کو پھانسی

ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ ’امریکی انٹیلی جنس سروس اور موساد کے ساتھ تعاون‘ کے الزام میں عرفان شکور زادہ کو آج پھانسی دے دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق، عرفان شکور زادہ پر الزام تھا کہ انھوں نے ’دشمن اداروں‘ کو حساس اور خفیہ معلومات فراہم کیں، جس کے بعد عدالت نے انھیں سزائے موت سنائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ عرفان شکور زادہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایرو اسپیس انجینیئرنگ کے طالب علم تھے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھیں کئی ماہ تک قیدِ تنہائی میں رکھا گیا اور مبینہ طور پر تشدد کے ذریعے اعتراف جرم پر مجبور کیا گیا۔

ایران میں انسانی حقوق کے مرکز نے آٹھ مئی کو رپورٹ کیا تھا کہ سپریم کورٹ نے عرفان شکور زادہ کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ تنظیم کے مطابق وہ یونیورسٹی کے ایک ممتاز طالب علم تھے۔

عرفان شکور زادہ کو فروری 2025 میں پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس نے ’جاسوسی اور دشمن ممالک کے ساتھ تعاون‘ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔

جیل سے بھیجے گئے ایک تحریری پیغام میں عرفان شکور زادہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دورانِ حراست انھیں شدید دباؤ، تشدد اور طویل قیدِ تنہائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اعتراف جرم بھی زبردستی لیا گیا۔

ایرانی حکام کی جانب سے ان الزامات اور انسانی حقوق سے متعلق دعوؤں پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 07:17 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026