وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

جنگ بندی میں توسیع پر غور کیا جائے، اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے گفتگو

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
جنگ بندی میں توسیع پر غور کیا جائے، اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات میں جنگ بندی میں توسیع اور ایران امریکا مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا، پاکستان کے کردار کی تعریف۔

(اسلام آباد)اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر سے ملاقات میں فریقین پر جنگ بندی میں توسیع پر غور کرنے پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ملاقات میں حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا علاقائی امن و استحکام کا واحد قابل عمل ذریعہ ہیں۔

اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور سفارت کاری کو موقع دیا جائے۔

دوسری جانب امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے علاقائی امن اور مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں استحکام کیلئے اہم ہیں۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت پر اتفاق بھی کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 05:35 PM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

Web Desk16 جون، 2026
گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026