وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید وسیع کرنے کا اعلان، سیکیورٹی زونز کے قیام پر زور

W
Web Desk
1 جون، 2026
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید وسیع کرنے کا اعلان، سیکیورٹی زونز کے قیام پر زور

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی موجودگی مزید گہری اور وسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں اور بیوفورٹ قلعے پر قبضے کو اہم پیش رفت قرار دیا

(تل ابیب) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو لبنان میں اپنی موجودگی گہری اور وسیع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جو ماضی میں حزب اللہ کے زیر اثر رہے ہیں۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے بیوفورٹ قلعے پر قبضے کو ایک "ڈرامائی قدم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی سیکیورٹی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیک وقت مصر، غزہ اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر اقدامات کر رہا ہے تاکہ اسرائیلی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کرنے کا مقصد ممکنہ خطرات کو اسرائیلی علاقوں تک پہنچنے سے پہلے روکنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے تقریباً 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 13 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ شب حزب اللہ کے مبینہ ڈرون حملے میں مارا جانے والا ایک اسرائیلی فوجی بھی شامل ہے۔

نیتن یاہو کے حالیہ بیان کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے پھیلاؤ سے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ جنگ بندی کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جون، 2026 کو 04:16 AM

آخری تدوین: 1 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

Web Desk16 جون، 2026
گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026