وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

W
Web Desk
13 اگست، 2026
انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام

ترک حکام نے انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیلی خفیہ رپورٹ کو مشکوک اور ممکنہ طور پر من گھڑت قرار دیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق اس رپورٹ کا مقصد امریکا اور ایران کے مذاکرات کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں کشیدگی بڑھانا ہوسکتا ہے

استنبول: ترک حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انقرہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے پر مبینہ حملے کی سازش سے متعلق اسرائیلی خفیہ رپورٹ جعلی ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک حکام کو شبہ ہے کہ یہ رپورٹ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ انقرہ میں ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس کے دوران ٹرمپ کو قتل کرنے کے لیے ایران کی جانب سے مبینہ سازش سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس معلومات پر ترک حکام نے شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ترک حکام کا خیال ہے کہ یہ اطلاعات من گھڑت ہوسکتی تھیں اور ان کا مقصد ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات کو ناکام بنانا تھا۔

یہ اسرائیلی رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی جب صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک معاہدے کے لیے کوششیں کر رہے تھے، جس کا مقصد حالیہ جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

ترک حکام کو یہ بھی شبہ ہے کہ رپورٹ کا ایک مقصد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو ٹرمپ کے محافظ کے طور پر پیش کرنا، ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا اور امریکی صدر کے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو متاثر کرنا ہوسکتا ہے۔

معاملے سے واقف ایک ترک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ترک حکام کے لیے یہ بات واضح تھی کہ رپورٹ کے درست ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس نوعیت کی کوشش ترکیہ کو ایران کے ساتھ براہِ راست محاذ آرائی کی طرف دھکیل سکتی تھی۔

تاہم، ترک حکام کے ان دعوؤں کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی حتمی وضاحت یا تردید کا ذکر رپورٹ میں نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اگست، 2026 کو 03:59 AM

آخری تدوین: 13 اگست، 2026

متعلقہ مضامین