وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارت میں "کاکروچ جنتا پارٹی" کی انٹری، امتحانی پرچہ لیک اسکینڈلز پر مودی حکومت دباؤ میں

W
Web Desk
27 جون، 2026
بھارت میں "کاکروچ جنتا پارٹی" کی انٹری، امتحانی پرچہ لیک اسکینڈلز پر مودی حکومت دباؤ میں

بھارت میں سرکاری امتحانات کے مبینہ پرچہ لیک اسکینڈلز کے خلاف "کاکروچ جنتا پارٹی" کے نام سے نئی سیاسی جماعت سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں تقریباً 90 امتحانی پرچے لیک ہوئے، جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ساڑھے 6 کروڑ سے زائد طلبا متاثر ہوئے

=نئی دہلی: بھارت میں سرکاری امتحانات کے مبینہ طور پر بار بار پرچے لیک ہونے، بے روزگاری اور نوجوانوں میں بڑھتی بے چینی کے پس منظر میں "کاکروچ جنتا پارٹی" کے نام سے نئی سیاسی جماعت سامنے آگئی ہے، جو مودی حکومت کی تعلیمی پالیسیوں اور امتحانی نظام پر سخت تنقید کر رہی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چند برسوں میں مختلف سرکاری امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے متعدد واقعات نے لاکھوں طلبا کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں نوجوانوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے موجودہ امتحانی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت امتحانی مراکز میں نقل اور پرچہ لیک ہونے سے نہیں روک سکتی تو "ڈائپر ہی آخری حل رہ گیا ہے"۔ ان کے مطابق یہ موجودہ نظام کی ناکامی کی علامت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل امتحانی بے ضابطگیوں، روزگار کے محدود مواقع اور غیر یقینی صورتحال کے باعث بھارتی نوجوان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ بعض طلبا خودکشی جیسے انتہائی اقدامات تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

ادھر کانگریس رہنما ابھیشیک دت نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے گزشتہ دس برسوں کے دوران تقریباً 90 امتحانی پرچے لیک ہوئے، جس سے ساڑھے 6 کروڑ سے زائد طلبا متاثر ہوئے اور ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہی ہیں اور ان پر تعلیمی نظام میں اصلاحات لانے میں ناکامی کا الزام عائد کر رہی ہیں۔

سی این این کے مطابق، امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا اور نوجوانوں کو بعض حکومتی شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر اپوزیشن نے حکومت پر اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کا الزام لگایا۔

تاریخ اور پولیٹیکل سائنس کی ماہر بابیتا تیاگی کے مطابق، میڈیا میں پیش کیے جانے والے سرکاری بیانیے اور زمینی حقائق میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام، خصوصاً نوجوان طبقہ، حکومت کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے مسلسل سوالات اٹھا رہا ہے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق، اگر امتحانی نظام میں شفافیت، مؤثر نگرانی اور احتساب کو یقینی نہ بنایا گیا تو نوجوانوں کا اعتماد مزید متاثر ہو سکتا ہے، جس کے اثرات مستقبل کی سیاست اور تعلیمی نظام دونوں پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جون، 2026 کو 11:46 AM

آخری تدوین: 27 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات
تازہ ترین

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابوظہبی کا اچانک دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں حکومتوں کی جانب سے فوری تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026