وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا

W
Web Desk
7 ستمبر، 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا
international seerat conference

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ چاندی کے نرخ بھی کم ہوگئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس کم ہوگئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کم ہوکر 7 ہزار 59 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 34 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 ستمبر، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 7 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 برطانیہ کا مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف بڑا اعلان
تازہ ترین

برطانیہ کا مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف بڑا اعلان

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ برطانیہ نے مزید انتہاپسند اسرائیلی آباد کاروں اور آباد کاری میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کیا

Web Desk8 ستمبر، 2026
 تبدیلیوں پر حیرت ہوئی، لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں.بابراعظم
تازہ ترین

تبدیلیوں پر حیرت ہوئی، لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں.بابراعظم

قومی ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر ردعمل دے دیا۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں، نتائج اچھے نہ ہوں تو تبدیلیاں ہوتی ہیں، نئے کھلاڑیوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

Web Desk8 ستمبر، 2026