وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

بالٹی مور میں معرکۂ بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب

W
Web Desk
13 مئی، 2026
بالٹی مور میں معرکۂ بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب

امریکا کے شہر بالٹی مور میں معرکۂ بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

(بالٹی مور -محمد نعیم اختر) تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خصوصی پیغامات بھی شرکاء کو سنائے گئے، جن میں قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اپنے خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کا مثبت تشخص عالمی سطح پر مزید نمایاں ہوا ہے، تاہم پاکستان کے دشمن آج بھی بزدلانہ کارروائیوں اور سازشوں سے باز نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عسکری قیادت ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، چاہے معاملہ جنگی میدان، سائبر ٹیکنالوجی، فضائی دفاع یا سمندری حدود کا ہو۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی بقا اور معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے وطن کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ری پبلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا پہلا جنم 14 اگست 1947ء کو ہوا تھا، جبکہ دوسرا جنم 9 مئی 2025ء کو ہوا، جب پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے جنگی عزائم کو ناکام بنا کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی کامیابیوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث سبز ہلالی پاسپورٹ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تقریب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاسی کارکن عائشہ خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ملی نغمے پیش کیے گئے، جن کے ذریعے شرکاء میں حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا اور وطن کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 11:32 AM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026