وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

نواز شریف اور مریم نواز کا بڑا فیصلہ، مری اور کوٹلی ستیاں میں نئے سیاحتی منصوبوں کی منظوری

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
نواز شریف اور مریم نواز کا بڑا فیصلہ، مری اور کوٹلی ستیاں میں نئے سیاحتی منصوبوں کی منظوری
international seerat conference

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں مری اور کوٹلی ستیاں کے سیاحتی فروغ کے لیے متعدد بڑے منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی، نمل جھیکا گلی اور دیگر علاقوں میں متاثرین کی بحالی اور امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اجلاس میں مری کے مضافاتی علاقوں شوالا، سوزو اور برروری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جہاں نجی شعبے کے اشتراک سے فائیو اسٹار معیار کے ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مری بحالی پراجیکٹ کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں مری ریچ بل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی دس فٹ توسیع، مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا آغاز ایک ماہ میں کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔ مزید برآں، انگوری روڈ پارک، ایم آئی ٹی پارک اور اریاڑی پارک کے قیام سمیت نئے پارکس کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، ایکو زون، برج کراسنگ اور جدید کانفرنس روم قائم کیے جائیں گے، جبکہ وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے بیئر ہاؤس، ٹائیگر ہاؤس اور برڈ ایویری بھی بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں چیوڑاہل پر مری کے پہلے گلیمپنگ پوڈ ویلج، پیراگلائیڈنگ کلب، چیئر لفٹ پراجیکٹ اور دیگر سیاحتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں، ضلع مری میں دریائے جہلم سے بلک واٹر سپلائی اسکیم کی فزیبلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 06:26 AM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، 27 ستمبر مارچ پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات، 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت۔ رہنماؤں نے مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے تحفظ پر زور دیا

Web Desk17 ستمبر، 2026