وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہو رہے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ

W
Web Desk
10 مئی، 2026
مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہو رہے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ
international seerat conference

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کے بجائے پیغامات قاصدوں کے ذریعے بھجوا رہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحت یابی کے مرحلے میں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارےسی این این نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای حملے کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آئے اور ان کی سکیورٹی غیر معمولی طور پر سخت کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں انتہائی محدود اور محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

سی این این کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت الیکٹرانک میڈیا یا ڈیجیٹل ذرائع استعمال نہیں کر رہے بلکہ اپنے پیغامات قاصدوں کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی قیادت نے ان کی نقل و حرکت اور رابطوں کو خفیہ رکھا ہوا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خطے میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق سکیورٹی صورتحال کے باعث عالمی مبصرین ان خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 مئی، 2026 کو 07:44 AM

آخری تدوین: 10 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026