وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی سپریم لیڈر کا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار

W
Web Desk
21 مئی، 2026
ایرانی سپریم لیڈر کا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار
international seerat conference

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے افزودہ یورینیم کے ذخائر بیرونِ ملک منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مذاکراتی عمل پر نئے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

(تہران ) خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ملک سے باہر بھیجنے سے ایران مستقبل میں ممکنہ حملوں کے مقابلے میں کمزور ہو سکتا ہے، اسی لیے اس تجویز کو قومی سلامتی کے تناظر میں ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایرانی اسٹیبلشمنٹ کے اندر موجود اتفاقِ رائے کے بعد کیا گیا، جہاں اس معاملے کو دفاعی حکمتِ عملی اور ملکی خودمختاری سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کیلئے جو اہم شرائط رکھی گئی تھیں، ان میں افزودہ یورینیم کے ذخائر کی بیرونِ ملک منتقلی بھی شامل تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر اسرائیل کو یقین دہانی بھی کرا چکے تھے کہ ایران کے جوہری ذخائر کو بیرونِ ملک منتقل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

تاہم ایران کے تازہ مؤقف کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کے مستقبل اور ممکنہ معاہدے کے امکانات پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 مئی، 2026 کو 01:16 PM

آخری تدوین: 21 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026