وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری

W
Web Desk
26 اگست، 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کے مطابق پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے دوران زیادہ تر بچوں کی اموات دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، آگ شارٹ سرکٹ سے لگی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے دوران زیادہ تر بچوں کی اموات وارڈ میں دھواں بھرنے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

طارق فضل چودھری نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ان کے مطابق گیس لائن اور پلاسٹک کے آلات کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی، جبکہ آکسیجن سپلائی کے باعث بھی آگ مزید پھیل گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے۔ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر نے انہیں دلی طور پر رنجیدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس کربناک گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور غمزدہ والدین و لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے ہسپتالوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات اور مؤثر ہنگامی انتظامات ناگزیر ہیں۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں سمیت تمام متعلقہ اداروں میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جانے چاہئیں۔ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ والدین و لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اگست، 2026 کو 08:26 AM

آخری تدوین: 26 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
تازہ ترین

ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی

سعودی عرب کے ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے

Web Desk12 اکتوبر، 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
تازہ ترین

آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فوج سول انتظامیہ کی معاونت، شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے لیے تعینات رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک برقرار رہے گی

Web Desk11 اکتوبر، 2026
مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی تجویز کو جمہوریت پر شب خون قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے مذاکرات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے مطالبات کی منظوری چاہتی تھی۔ جے یو آئی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کردار ادا کرنے اور عوام سے رابطے کا اعلان کردیا

Web Desk11 اکتوبر، 2026