وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نیتن یاہو کا اماراتی صدر سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار

W
Web Desk
7 مئی، 2026
نیتن یاہو کا اماراتی صدر سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

(ابوظہبی) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسرائیل کے عربی زبان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی حملوں کو متحدہ عرب امارات کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے امارات کی سلامتی اور استحکام کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ برسوں میں قائم ہونے والے تعلقات خطے میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران اور مغربی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 06:18 AM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

وفاقی حکومت کا فوری 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، صوبوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا فوری 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، صوبوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی

وفاقی حکومت نے گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے مطابق پاسکو کے ذخائر بھی صوبوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

Web Desk24 جولائی، 2026
میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات
پاکستان

میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ، مریم نواز کے بڑے اعلانات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 10 الیکٹرک بسوں کے تحفے اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا وعدہ کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں جدید اسپتال، گرین بس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا

Web Desk24 جولائی، 2026
سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مزید سی ڈی سی سینٹرز فعال کیے جا رہے ہیں: ڈاکٹر عذرا پیچوہو
تازہ ترین

سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مزید سی ڈی سی سینٹرز فعال کیے جا رہے ہیں: ڈاکٹر عذرا پیچوہو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مزید سی ڈی سی سینٹرز فعال کیے جا رہے ہیں اور بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے فیملی پلاننگ، ماں اور بچے کی صحت، سی سیکشن کی بڑھتی شرح اور سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی

Web Desk24 جولائی، 2026