وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب کیسز سننے کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل

W
Web Desk
24 جولائی، 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب کیسز سننے کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل
international seerat conference

سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نیب کیسز سننے کا اختیار اب سپریم کورٹ کے پاس نہیں۔ نیب سے متعلق تمام اپیلیں، ضمانت کی درخواستیں اور زیر التوا مقدمات وفاقی آئینی عدالت میں منتقل کر دیے گئے، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا کیس بھی وہیں سنا جائے گا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب قوانین میں کی گئی ترامیم کے بعد ایک اہم آئینی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار حاصل نہیں، جبکہ نیب سے متعلق مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں اب وفاقی آئینی عدالت میں سنی جائیں گی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کے پاس ان مقدمات کی سماعت کا اختیار موجود نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ نیب کیسز سے متعلق تمام مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں آئندہ وفاقی آئینی عدالت میں دائر اور وہیں زیر سماعت ہوں گی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 175 اے اور 175 ایف کے تحت نیب سے متعلق تمام زیر التوا مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل شدہ تصور کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائی کورٹ سے متعلق اپنے ضمانت کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ضمانت سے متعلق درخواست سمیت دیگر نیب مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 جولائی، 2026 کو 01:24 PM

آخری تدوین: 24 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

 صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو
پاکستان

صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کردیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی

Web Desk9 ستمبر، 2026
نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ
پاکستان

نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے، حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، جبکہ مریم نواز کے داماد چوہدری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی لاہور پہنچ گئے

Web Desk8 ستمبر، 2026
اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے
تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے حصول کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں شفا انٹرنیشنل سے علاج، مساوی طبی سہولیات اور عمران خان کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات چیت کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے

Web Desk8 ستمبر، 2026