وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام

W
Web Desk
11 مئی، 2026
بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام

دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے کی۔

(اسلام آباد)دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9 مئی کو بنوں میں ہونے والے حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلیجنس سے ثابت ہوا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغان سرزمین سے کی گئی۔

واقعے کے بعد اسلام آباد میں تعینات افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس میں بھی افغان سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان نے دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے، تاہم افغان طالبان دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہے۔

پاکستانی حکام نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 01:52 PM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026