وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی روانگی بند

W
Web Desk
8 اگست، 2026
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کی روانگی بند

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال شروع کردی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، یومیہ بنیادوں پر قیمتوں کے تعین اور 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو پیر کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، یومیہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 8 اگست سے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹ اتحاد کو پیر کے روز مذاکرات کے لیے طلب کیا ہے۔ حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹرز کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر آفس میں گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔

ٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ 10 ویلر گاڑیوں کو 35 ٹن وزن لے جانے کی اجازت دی جائے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں اور ٹول ٹیکس میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے ناجائز چالان، بھاری جرمانوں اور گاڑیاں ضبط کرنے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جائے اور ڈرائیورز کو ہیوی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں۔

لاہور میں ٹرانسپورٹ سروسز متاثر

ہڑتال کے باعث لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ کی سروسز بھی بند ہوگئی ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی روانگی روک دی گئی ہے اور اڈوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اگست، 2026 کو 07:46 AM

آخری تدوین: 8 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی صورتحال، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا

Web Desk22 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 869 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، جبکہ اسپیشل برانچ کی عمارت سے 2 آئی ای ڈیز اور خودکش جیکٹ سمیت غیر پھٹا ہوا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کی کارروائی اور دھماکے کے مقام سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں

Web Desk22 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ
پاکستان

پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں امن و امان خراب کرنے یا سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج، عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اسلام آباد میں عوام کی آمدورفت متاثر نہیں ہونے دی جائے گی

Web Desk22 ستمبر، 2026