وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

واشنگٹن میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، سفیر رضوان سعید شیخ کا قومی اتحاد اور معاشی ترقی پر زور

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر14 اگست، 2026
واشنگٹن میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، سفیر رضوان سعید شیخ کا قومی اتحاد اور معاشی ترقی پر زور

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی اتحاد، معاشی ترقی اور پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر سادہ و پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستانی امریکی کمیونٹی، سفارتخانے کے افسران اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں قومی ترانے کی دھن پر پرچم لہرایا۔

تقریب میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے یومِ آزادی کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جبکہ قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے حوالے سے قائداعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔

اپنے خطاب میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اہم ہے اور ہمیشہ اہم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کو اقتصادی تعاون، باہمی سرمایہ کاری، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں امریکہ اور چین کے درمیان فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کیا اور اب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی تاریخ آٹھ دہائیوں پر محیط ہے۔

تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی میں کی گئی، جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 14 اگست، 2026 کو 08:10 PM

آخری تدوین: 14 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، رانا محمد قاسم نون
امریکا

پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، رانا محمد قاسم نون

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل، کشمیریوں کے حق خودارادیت اور عالمی برادری کی توجہ دیرپا حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھی کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

محمد نعیم اختر29 ستمبر، 2026
ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ
امریکا

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایران کو منجمد اثاثے واپس کرنے اور پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش سے متعلق امریکی میڈیا کی خبر مسترد کردی، جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قطری ثالثی کے ذریعے رابطے جاری ہیں

Web Desk29 ستمبر، 2026
چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

Web Desk28 ستمبر، 2026