وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

واشنگٹن میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، “پاسپورٹ ڈی سی” میں ہزاروں افراد کی شرکت

W
Web Desk
3 مئی، 2026
واشنگٹن میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، “پاسپورٹ ڈی سی” میں ہزاروں افراد کی شرکت

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہونے والے سالانہ“پاسپورٹ ڈی سی” اراؤنڈ دی ورلڈ ایمبیسی ٹور” کے دوران پاکستانی سفارت خانے نے شاندار اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کیا، جہاں ہزاروں مقامی و غیر ملکی مہمانوں، سیاحوں اور مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ) بین الاقوامی ثقافتوں کے اس بڑے جشن میں واشنگٹن میں قائم 68 ممالک کے سفارت خانوں نے اپنے دروازے عوام کے لیے کھولے، تاہم پاکستانی سفارت خانہ اپنی رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیوں، روایتی مہمان نوازی اور منفرد پیشکشوں کے باعث خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ملک کی خوبصورتی، تاریخی ورثے، فنون لطیفہ اور متنوع ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کی گئی جبکہ پاک امریکہ دوستی کی جھلکیاں بھی نمایاں طور پر پیش کی گئیں۔

ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹرک آرٹ، روایتی ملبوسات، دستکاری کے شاہکار اور ثقافتی فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ مختلف اسٹالز پر خوشبوؤں، قیمتی پتھروں، زیورات اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی اشیاء کو پیش کیا گیا۔

پاکستانی کھانوں اور روایتی ذائقوں نے غیر ملکی مہمانوں کے دل جیت لیے جبکہ بریانی، کباب، سموسے اور دیگر روایتی پکوانوں کو شرکاء نے بے حد پسند کیا۔

تقریب میں اردو خطاطی اور مہندی کے اسٹالز پر غیر ملکی مہمانوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا اور شرکاء نے پاکستانی ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر طبلہ، ہارمونیم، بانسری اور ڈھول کی دلکش دھنوں نے حاضرین کو مسحور کیے رکھا اور واشنگٹن میں پاکستانی موسیقی کے رنگ بکھیر دیے۔ لوک موسیقی اور ثقافتی فن پاروں کے ذریعے مہمانوں کو پاکستان کی روح، روایات اور رنگا رنگ تہذیب سے روشناس کرایا گیا۔

سفارت خانے میں پاکستان کی سیاحتی خوبصورتی، معاشی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مبنی دستاویزی فلموں کی نمائش بھی کی گئی، جسے شرکاء نے بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے کا دورہ ان کے لیے رنگوں، موسیقی، ذائقوں اور روایتی مہمان نوازی سے بھرپور ایک یادگار ثقافتی سفر ثابت ہوا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 05:12 AM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دی، جنگ محدود معاہدے پر ختم کی گئی
امریکا

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دی، جنگ محدود معاہدے پر ختم کی گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو فوجی طور پر شکست دی اور جنگ کو بڑے علاقائی و عالمی بحران سے بچنے کے لیے محدود مفاہمتی معاہدے کے ذریعے ختم کیا گیا۔ ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کردیا

Web Desk19 جون، 2026
امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی، خلیج عرب و عمان میں آمدورفت بحال
تازہ ترین

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی، خلیج عرب و عمان میں آمدورفت بحال

امریکی سینٹکام نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ خلیج عرب اور خلیج عمان میں بحری آمدورفت بحال ہوگئی جبکہ امریکی بحری جہاز معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے علاقے میں موجود رہیں گے

Web Desk19 جون، 2026
پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کے ڈے کیئر  میںکروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں معروف کمیونٹی شخصیت سمیت آٹھ پاکستانی گرفتار گرفتار
امریکا

پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کے ڈے کیئر میںکروڑوں ڈالرز کے فراڈ میں معروف کمیونٹی شخصیت سمیت آٹھ پاکستانی گرفتار گرفتار

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے میڈیکیڈ فراڈ اسکینڈل کا پردہ چاک ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت اور کمیونٹی رہنما پرویز صدیقی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

Web Desk19 جون، 2026