وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران جنگ پر 29 ارب ڈالر خرچ، پاکستان کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا: پیٹ ہیگیستھ

W
Web Desk
13 مئی، 2026
ایران جنگ پر 29 ارب ڈالر خرچ، پاکستان کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم روک دیا گیا: پیٹ ہیگیستھ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگیستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور عسکری تیاریوں پر اب تک 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی صدر نے پاکستان کی درخواست پر “پروجیکٹ فریڈم” کو روک دیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگیستھ کی جانب سے ہاؤس سب کمیٹی برائے دفاع میں پیش ہوئے، جہاں جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین بھی کمیٹی روم میں موجود تھے۔

پیٹ ہیگیستھ نے کہا کہ محکمہ جنگ کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔

کمیٹی کے ایک رکن نے ایران کے خلاف جنگی اخراجات اور نقصانات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ 60 روزہ مہلت ختم ہو چکی ہے جبکہ کانگریس نے جنگ کی باقاعدہ منظوری نہیں دی۔

اس پر سوال اٹھایا گیا کہ اگر کانگریس جنگ کی منظوری نہیں دیتی تو امریکی حکومت کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا۔ جواب میں پیٹ ہیگیستھ نے کہا کہ حکومت کے پاس کئی متبادل منصوبے موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر جارحیت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

پینٹاگون حکام کے مطابق ایران کے خلاف جنگی تیاریوں اور کارروائیوں پر 29 ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ پیٹ ہیگیستھ نے مزید کہا کہ امریکہ کا بنیادی مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، اور یہ ہدف چاہے “پروجیکٹ فریڈم” کے ذریعے حاصل ہو یا جنگ کے ذریعے، امریکہ اسے حاصل کرکے رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی تو امریکی افواج کو اسلحہ یا ایمونیشن کی کسی قسم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 05:39 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ
تازہ ترین

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سیاسی حلقوں میں سوگ

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ امریکی سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے اور دفاعی و خارجہ پالیسی پر ریپبلکن پارٹی کی اہم آواز سمجھے جاتے تھے

Web Desk12 جولائی، 2026
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم

امریکا کا ایران کو الٹی میٹم، آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور جہازوں پر حملے روکنے کا مطالبہ

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026