وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلے ہی بڑی کمی کی جا چکی ہے، وزیر پیٹرولیم

W
Web Desk
28 جون، 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلے ہی بڑی کمی کی جا چکی ہے، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب تک پٹرول کی قیمت میں 155 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔ حکومت آئندہ بھی عالمی منڈی کے رجحانات اور مالی گنجائش کے مطابق عوامی مفاد میں فیصلے کرے گی

(اسلام آباد) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی نمایاں کمی کی جا چکی ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے، جس کا مقصد عوام پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نہ کسی ایک شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے، بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے رجحانات، درآمدی لاگت اور ملکی اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ جہاں ممکن ہو عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

وفاقی وزیر کے مطابق رواں ہفتے عالمی منڈی میں پٹرول کی پلیٹس قیمت 91.68 سے 98.35 ڈالر فی بیرل جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 104.79 سے 109.09 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بھی عالمی قیمتوں، مالی گنجائش اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مفاد میں فیصلے کرتی رہے گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جون، 2026 کو 06:35 AM

آخری تدوین: 28 جون، 2026

متعلقہ مضامین

مال روڈ فائرنگ: سیکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے والا ملزم ہلاک، اہم شواہد سامنے آگئے
پاکستان

مال روڈ فائرنگ: سیکیورٹی اہلکار پر حملہ کرنے والا ملزم ہلاک، اہم شواہد سامنے آگئے

راولپنڈی کے مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کرنے والا ملزم محمد حسین جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے تھا اور وہ پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا۔ ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد اور روابط سامنے آئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں

Web Desk12 اگست، 2026
27 ستمبر سے پہلے آنکھیں کھول لیں، ورنہ حالات سنبھالنا مشکل ہوگا: سہیل آفریدی
پاکستان

27 ستمبر سے پہلے آنکھیں کھول لیں، ورنہ حالات سنبھالنا مشکل ہوگا: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حکمرانوں اور فیصلہ سازوں کو 27 ستمبر سے پہلے انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں

Web Desk12 اگست، 2026
محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تازہ ترین

محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات، پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، پاک ایران تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی سکیورٹی اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Web Desk12 اگست، 2026