وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

صدر اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا، ترکیہ ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا: وزیراعظم

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
صدر اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا، ترکیہ ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا۔ انہوں نے ترکیہ کو پاکستان کا مخلص اتحادی قرار دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا

(استنبول) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ حمایت کے باعث پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا، جبکہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہا ہے۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ استنبول ایک خوبصورت شہر ہے جو ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملاتا ہے، جبکہ ترکیہ پاکستان کا مضبوط، مخلص اور قابلِ اعتماد اتحادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے لازوال تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کی بنیاد ترکیہ کی جنگِ آزادی کے دوران رکھی گئی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے علی برادران کی قیادت میں ترک عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان کے بقول، صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو اہم ثالثی کا کردار ملا اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان نے خلوصِ نیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک نہایت مشکل سفارتی مشن تھا، تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب اس امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور علاقائی خوشحالی کے نئے امکانات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ترکیہ کا صنعتی منظرنامہ نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان ترکیہ کے تجربات اور ترقی سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک افواج نے دشمن کو ایسا مؤثر جواب دیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو ملک نے اپنی خودمختاری، وقار اور قومی سلامتی کا بھرپور دفاع کیا، جبکہ اس مشکل وقت میں ترکیہ، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 04:26 PM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، معاہدے کے مسودے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ تحریک انصاف نے آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میدان میں آگئے، بیرسٹر گوہر نے لانگ مارچ کو پی ٹی آئی کا آئینی حق قرار دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد میں مارچ داخل نہ ہونے دینے کا اعلان،

Web Desk4 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف
تازہ ترین

لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف

بیرسٹر گوہر نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کو ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لانگ مارچ بھی ہو اور ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی نافذ نہ کیا جائے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ حسن نواز کی شاندار 96 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو فتح نہ دلا سکی

Web Desk3 اکتوبر، 2026