وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

منتہا زہرا قتل کیس: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد، فرانزک رپورٹ کا انتظار

W
Web Desk
26 جون، 2026
منتہا زہرا قتل کیس: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد، فرانزک رپورٹ کا انتظار

سرگودھا میں 7 سالہ منتہا زہرا قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مہلک تشدد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ فرانزک تجزیے کے لیے نمونے لاہور بھجوا دیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کے ڈی این اے کی جانچ بھی جاری ہے

(سرگودھا)سرگودھا میں 7 سالہ منتہا زہرا قتل کیس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے شواہد سامنے آئے ہیں، جبکہ فرانزک تجزیے کے لیے مختلف نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی گردن اور سر پر مہلک چوٹیں پائی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گردن پر گہرے زخم کے باعث اہم شریان متاثر ہوئی، جبکہ سر پر متعدد شدید چوٹوں اور کھوپڑی میں فریکچر کے شواہد بھی ملے۔ ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ گردن اور سر پر لگنے والی مہلک چوٹیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جسم سے حاصل کیے گئے شواہد کا فرانزک تجزیہ جاری ہے، جس کے بعد ہی جنسی زیادتی سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی رائے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد دی جائے گی۔

تفتیش کے سلسلے میں گرفتار تین ملزمان کے ڈی این اے نمونے بھی میچنگ کے لیے لاہور کی فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس مقدمے کا مرکزی ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 جون، 2026 کو 03:18 AM

آخری تدوین: 26 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
پاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے مشاورت ہوئی ہے، صوبائی حکومت پر کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے متعلق بھی الزامات عائد کیے

Web Desk25 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، خواجہ آصف نے اسے آخری کوشش قرار دے دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا اسلام آباد مارچ آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد پارٹی دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی

Web Desk25 ستمبر، 2026