وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، سہیل آفریدی سے جواب طلب

W
Web Desk
8 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، سہیل آفریدی سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے قاری ظاہر کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ معاملے کی وضاحت طلب کی ہے

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجی لانگ مارچ کے لیے سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی قاری ظاہر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نومبر 2025 میں پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 4 اکتوبر کو احتجاجی لانگ مارچ کے آغاز کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مبینہ طور پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ لانگ مارچ کے دوران سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران سے وضاحت طلب کی جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں اکتوبر 2024 کے ایک واقعے کا بھی حوالہ دیا گیا، جب سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دور میں اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کے دوران پنجاب پولیس نے 10 سے زائد سرکاری گاڑیوں اور 47 سرکاری اہلکاروں کو تحویل میں لیا تھا۔

عدالت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے جواب کے بعد کیس میں آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اکتوبر، 2026 کو 10:28 AM

آخری تدوین: 8 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمان متحرک، حکومتی پیشکش پی ٹی آئی تک پہنچا دی

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی رابطے تیز ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومتی پیشکش پہنچا دی، جس کے بعد تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کا اعلان
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کے روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا۔ لانگ مارچ 9 اکتوبر کو چارسدہ، 10 اکتوبر کو مردان اور 11 اکتوبر کو صوابی پہنچے گا، جہاں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

Web Desk8 اکتوبر، 2026
پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور بحرین کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بحرین نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk8 اکتوبر، 2026