وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شبر زیدی کے بڑے انکشافات: بانی پی ٹی آئی عمران خان سسٹم کی خرابی برقرار رکھنا چاہتے تھے

W
Web Desk
17 مئی، 2026
شبر زیدی کے بڑے انکشافات: بانی پی ٹی آئی عمران خان   سسٹم کی خرابی برقرار رکھنا چاہتے تھے

سابق چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران وہ شدید دباؤ کا شکار تھے اور جن اصلاحات کو نافذ کرنا چاہتے تھے، انہیں عملی جامہ نہیں پہنا سکے۔

(کراچی)نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبلز کو ریوائز کرنے، تاجروں کو رجسٹرڈ کرنے اور بینک ٹرانزیکشنز کو ٹیکس نظام سے منسلک کرنے کی کوشش کی، تاہم ان اقدامات پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف بی آر میں 10 سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کی تجویز دی تھی کیونکہ ادارے میں اتنے بڑے عملے کی ضرورت نہیں تھی۔ ان کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ ان ملازمین کو دفاتر آنے کے بجائے گھر بٹھا دیا جائے، لیکن ان کی تجاویز پر عمل نہیں ہوا۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے مشورے پر انہوں نے عہدہ چھوڑ کر کراچی واپسی کا فیصلہ کیا، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان پر دوبارہ ایف بی آر میں واپسی کیلئے دباؤ ڈالا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اورجنرل باجوہ انہیں سپورٹ کر رہے تھے، تاہم ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے تھے کہ نظام مکمل طور پر تبدیل نہ ہو بلکہ خرابی برقرار رہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوبارہ ادارے میں واپسی پر انہیں وہی پرانا نظام نظر آیا جس سے ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی، جس کے بعد وہ واپس کراچی چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی باضابطہ طور پر ایف بی آر سے استعفیٰ نہیں دیا۔

شبر زیدی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی ٹیکس کلیکشن 14 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، لیکن اس کے باوجود ملک اب بھی جی ڈی پی کے حساب سے تقریباً 10 فیصد ٹیکس ہی جمع کر رہا ہے۔

انہوں نے حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ٹیکس کلیکشن میں بہتری نہ لانے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ زیادہ اختیارات سے کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 مئی، 2026 کو 07:34 AM

آخری تدوین: 17 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026