وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کے پی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، شفیع اللہ جان

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
کے پی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، شفیع اللہ جان

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع اللہ جان نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، این ایف سی اور این ایچ پی میں حصہ دینے کا مطالبہ۔

(راولپنڈی) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع اللہ جان نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخوا کو اس کا مالی حق نہیں دیا جا رہا۔

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللہ جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی اور این ایچ پی کا حصہ نہیں مل رہا جبکہ پنجاب کیلئے خزانے کا منہ کھولا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کو اس کے آئینی حقوق فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ساڑھے چار کروڑ آبادی والے صوبے کے سربراہ ہیں، تاہم عدالتی حکم کے باوجود انہیں بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ اب تک 11 مرتبہ ملاقات کیلئے آ چکے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔

شفیع اللہ جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی محاذ آرائی کی خواہاں نہیں، تاہم اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے لانگ مارچ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے مزید بتایا کہ پشاور میں "رہائی فورس" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے اور اب تک 50 ہزار سے زائد افراد اس کے رکن بن چکے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 05:16 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار
تازہ ترین

افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں میں افغان سرزمین کا استعمال بھی ہو رہا ہے

Web Desk16 جون، 2026
 اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی، سیمنٹ، آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت بنیادی شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیمنٹ، آئی ٹی، اسٹیل اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے

Web Desk15 جون، 2026